ہند وارہ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سختی کارورائی ہو گی / تحصیلدار زیشان خان
میر شبیر
ہند وارہ /22جنوری // شمالی قصبہ ہند وارہ میں گزشتہ دنوں عوامی شکایات پر پرچون دکان سیل ہونے کے بعد دکان مالک منظور احمد تیلی نے 50ہزار روپے کا بانڈ جمع کرانے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔
تاہم دوبارہ کھلنے کے بعد متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ دکان پر چائے سمیت وہی مصنوعات فروخت کی جا رہی ہیں۔ جس پر تیزی سے کام کرتے ہوئے، تحصیلدار ہندواڑہ زیشان خان کی قیادت میں ایک ٹیم نے احاطے کا معائنہ کیا اور چیکنگ کے عمل کے دوران چائے کے تمام تھیلوں کو سیل کر دیا۔
اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کپوارہ کی ہدایت پر پورے خطے میں متعدد مقامات پر معائنہ مہم چلائی گئی۔ ان مہمات کا مقصد قانون کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانا ہے اور آنے والے دنوں میں احتساب اور ریگولیٹری معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے جاری رہیں گے۔
اس موقعہ پر تحصیلد ار ہند وارہ نے کہا کہ انتظامیہ عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
Comments are closed.