ٹریفک قوانین کی عمل آوری :ٹریفک پولیس رولر نے پٹن میں میگا روڈ سیفٹی بیداری پروگرام منعقد کیا

پٹن/22 جنوری/ تعمیل ارشاد نیوز

قومی روڈ سیفٹی ماہ 2025 کے ایک حصے کے طور پرٹریفک پولیس رولر کشمیر نے پٹن علاقے میں ایک میگا روڈ سیفٹی بیداری پروگرام اور ریلی کا انعقاد کیا۔

اس اقدام میں ڈرائیوروں، دکانداروں، طلباءاور مسافروں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر رویندر پال سنگھ ،ڈی وائی ایس پی ٹریفک مجاہد نذیر، ڈی ٹی آئی کنسرن، اور محکمہ ٹریفک کے دیگر افسران سمیت سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔

افسران کی موجودگی نے شرکاءکو متاثر کیا، اور ہر ایک کے لیے محفوظ سڑکیں بنانے کی مشترکہ ذمہ داری پر زور دیا۔

Comments are closed.