محکمہ وائلڈ لائف نے گجر بستی گاندربل میں کالے ریچھ کو پکڑ لیا ، لوگوں نے لی راحت کی سانس

ریاض بٹ

وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ گاندربل کے مضافات میں ایک کالے ریچھ کو محکمہ وائلڈ لائف نے پکڑ لیا جس کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔

نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے گاندربل کے گجر بستی وتنار علاقے سے ایک ریچھ کو پکڑ لیا ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گاندربل کے مختلف دیہات میں گھومنے والے ایک کالے ریچھ کو محکمہ وائلڈ لائف نے گجر بستی وٹنار علاقے سے پکڑ لیا۔انہوں نے کہا کہ ریچھ کو بعد میں جنگل کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔

ادھر ریچھ کو پکڑنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔

Comments are closed.