دفعہ 370 کشمیر کیلئے نہیں بلکہ ڈوگروں کیلئے تھا/ فاروق عبداللہ

دفعہ 370کشمیر کیلئے نہیں بلکہ ڈوگروں کیلئے تھا کا انکشاف کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ ملک کو باہر سے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اس وقت بھارت کو اندرونی خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے یہ بھی کہا کہ وہ سوچیں کہ انہوں نے کیا کھویا اور کیا پایا۔

جموں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایسے خدشات تھے کہ پنجاب کے باشندے جموں و کشمیر میں آباد ہو جائیں گے، اس طرح دفعہ 370 ایک صدی قبل ڈوگرے زمین کی حفاظت کیلئے لایا گیا تھا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ مہاراجہ نے 1927 میں ڈوگروں کی سرزمین کے تحفظ کے لیے دفعہ 370 کا نفاذ کیا تھا۔

Comments are closed.