پُر اسرار ہلاکتوں کے بعد بدھل راجوری میں انتظامیہ نے پابندیاں عائد کردی

راجوری /22جنوری / ٹی آئی نیوز

راجوری کے بدھل علاقے میں پُر اسرار ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں پابندیاں عائد کر دی ہے اور جبکہ پورے گاو¿ں کو قرنطینہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ راجوری میں اموات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے سیکشن 163 کے تخت دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد اس علاقہ میں کسی کو بھی جانے کی احازت نہیں ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے گھروں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے اور متاثرہ خاندانوں پر مکمل طریقہ سے کہیں بھی جانے اور آنے پر روک لگا دی گئی ہے۔

متاثرہ خاندانوں کے سبھی بچوں کو جی ایم سی راحوری میں لے جایا جائے گا جہاں ان کے نمونے لیے جائیں گے اور مزید طبی جانچ بھی کی جائے گی۔ انتظامیہ کی طرف سے ان لوگوں کے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 50 دن میں نامعلوم بیماری کی وجہ سے یہاں اب تک 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وہیں گذشتہ روز دیر شام اعجاز احمد نام کے ایک اور نوجوان کو اسی طرح کی بیماری میں مبتلا پایا گیا جس کے بعد اس کو جی ایم سی راجوری میں لایا گیا، تاہم اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے نوجوان کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے چندی گڑھ منتقل کر دیا گیا تاکہ متاثرہ نوجوان کی جان بچائی جا سکے۔

Comments are closed.