شوپیان میں بدنام زمانہ منشیات فروش کےخلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

سرینگر /21جنوری

شوپیان پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پراین ڈی پی ایس ( پی آئی ٹی ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوپیان پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش منظور احمد ریشی ولد عبدلرشےد ریشی ساکن واچی ریشی محلہ شوپیاں کے خلاف پریوینشن آف ایلسیٹ ٹریفک ان نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شوپیاں پولیس کے تیار کردہ ایک جامع ڈوزیئر پر، مجاز اتھارٹی سے این ڈی پی ایس ( پی آئی ٹی ) وارنٹ جاری کیا گیا، اس کے بعد ملزم کو سنٹرل جیل کوٹھبلوال جموں میں رکھا گیا۔متذکرہ بالا منشیات فروش ایک عادی مجرم ہے، جو پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ کے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 08/2023اور پولیس اسٹیشن زےنہ پورہ کے 36/2023میں ملوث ہے۔

بار بار حفاظتی اقدامات کے تحت پابند سلاسل ہونے کے باوجود، منظور ریشی منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث رہا، جس سے معاشرے، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ایک سنگین خطرہ تھااور منشیات کے کاروبار میں ایک اہم شخصیت ہے، مختلف ذرائع سے منشیات کی خریداری اور انہیں زیادہ قیمتوں پر فروخت کرتا ہے، بنیادی طور پر زین پورہ کے نوجوانوں کو نشانہ بناتا ہے۔

Comments are closed.