منی منی لانڈرنگ :پٹنی ٹاپ جموں پر 15 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 2 ہوٹلوں منسلک
سرینگر /21جنوری /
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جموں نے منی لانڈرنگ کیس میں پٹنی ٹاپ میں تقریباً 15 کروڑ روپے کے دو ہوٹلوں کو ضبط کر لیا ہے۔
ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میںترجمان نے کہا کہ ہوٹلوں کو منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت پٹنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس میں منسلک کیا گیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر لکھا ” ای ڈی جموں نے پی ایم ایل اے، 2002 کے تحت پٹنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس میں پٹنی ٹاپ (جموں کشمیر ) میں ہوٹل ترنیرہ ریزورٹس اور ہوٹل گرین آرکڈ دونوں کو 14.93 کروڑ روپے سے عارضی طور پر منسلک کیا ہے۔“یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس سے قبل بھی اس طرح کی کئی کارورائیاں انجام دی ہے ۔
Comments are closed.