یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر وادی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات / آئی جی پی کشمیر
سرینگر /21جنوری / ٹی آئی نیوز
یوم جمہوریہ کی تقریبات کیلئے پرامن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پورے کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں کی بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ سوپور جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار از جاں ہو گیا ہے اور علاقے میں آپریشن ختم کر دیا گیا ۔
یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے با ت کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ 26جنوری کو یوم جمہوریہ کیلئے وادی کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جامع اقدامات بشمول نگرانی، چوکیوں میں اضافہ اور اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا مقصد تقریبات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔سوپور جھڑپ کے بارے میں انہوںنے کہا کہ جھڑپ ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوئی ۔
Comments are closed.