کولگام میں دم گھٹنے سے نوجوان کی موت کے 17روز بعد اس کی والدہ بھی اسپتال میںزندگی کی جنگ ہا ر گئیں
کولگام /21جنوری / ٹی آئی نیوز
جنوبی ضلع کولگام میں دم گھٹ جانے کے واقعہ میں بیٹے کی موت کے 17دن بعد والدہ بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق کولگام کے گڈر علاقے میں 17روز قبل دم گھٹ جانے کے ایک واقعہ میں نوجوان کی موت ہوئی تھی جبکہ والدہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد اب موت کی آغوش میں چلی گئیں ۔
حکام نے بتایا کہ خاتون جو 2 جنوری کو دم گھٹنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھی بیٹے کی موت کے 17 دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
انہوں نے کہا کہ خاتون جس کی شناخت فمیدہ اختر اور اس کا 25 سالہ بیٹا نثار احمد خان 2 جنوری کو گدر میں اپنے گھر میں کوئلے کی آگ کے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث بے ہوش پائے گئے تھے، انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کی۔ انہیں جدید علاج کیلئے سکمز سورا ریفر کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا”بدقسمتی سے، نثار احمد واقعے کے دو دن بعد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اور طویل علاج کے باوجود، ان کی والدہ، فمیدہ اختر کا آج انتقال ہو گیا۔
Comments are closed.