شبانہ بارشوں اور برفباری کے بعد رات کے درجہ حرارت میں معمولی بہتری

سرینگر /21جنوری / ٹی آئی نیوز

چلہ کلان کے 30دن مکمل ہونے کے باوجو د وادی کے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے تاہم کچھ علاقوں میں تازہ بارش اور برفباری کے باعث رات کے درجہ حرارت میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی ہے ۔

ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک بالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق گلمرگ سمیت وادی کے کچھ دیگر علاقوں میں دوران شب تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہے ۔ ابر آلود موسم کے چلتے رات کے دوران بیشتر مقامات پر ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ دکچھ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ خراب موسمی صورتحال کے چلتے وادی کشمیر کے بیشتر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں کے بانہال اور بھدرواہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ۔ کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری سے سردی کی شدید لہر سے کچھ راحت ملی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں رات کا درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جب کہ دیگر علاقوں جیسے قاضی گنڈ میں منفی 1.6ڈگری سیلشس اور کپواڑہ میں 1ڈگری سیلشس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شہرہ آفاق گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی 3.2جبکہ جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگا م میں رات کا درجہ حرارت منفی 2.2ڈگری سیلشس درج ہوا ۔

Comments are closed.