قاضی گنڈ میں روڑ سیفٹی سے متعلق پروگرام منعقد

سرینگر /20جنوری /

ٹریفک پولیس کولگام نے قاضی گنڈ قصبے میں روڈ سیفٹی کے قومی ماہ 2025کے ایک حصے کے طور پر روڈ سیفٹی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں ڈرائیوروں، دکانداروں، طلباءاور مسافروں کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی جبکہ افسران بشمول ڈی وائی ایس پی ٹریفک، محمد اسلم، ڈی ٹی آئی للت شرما، اور محکمہ ٹریفک کے دیگر افسران نے سڑک کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

پروگرام کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک کولگام محمد اسلم نے بتایا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد روڈ سیفٹی اقدامات کی اہمیت اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر محفوظ طریقوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسی طرح کی آگاہی مہمات باقاعدگی سے منعقد کی جائیں گی۔

انہوں نے تمام والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں خصوصاً نابالغ بچوں کو بائیک یا سکوٹر دینے سے گریز کریں اور حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔شرکاءسڑک حادثات اور اموات کو کم کرنے کے لیے محفوظ ڈرائیونگ کے طریقوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں سڑک حادثات پر قابو پانے اور ان کے روکتھام کیلئے بیداری مہم چلائی گئی جبکہ لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ سڑک حادثات کے روکتھام کیلئے گاڑی چلاتے وقت ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کریں ۔ جبکہ ڈرائیونگ کے دوران موبائیل فون کے استعمال سے گریز کریں اور اس کے علاو¿ہ جو بھی ٹرانسپورٹ کے قانونی کوضمات ہے وہ پورے ہونے چاہیے ۔

Comments are closed.