پلوامہ میں 03 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ برآمد
سرینگر /20جنوری /
سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ پولیس نے 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے نھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ برآمد کئے۔
تفصیلات کے مطابق کسریگام کاکاپورہ میں دو منشیات فروشوں کے رہائشی مکانات میں منشیات چھپانے کی ایک خاص اطلاع پر پولیس تھانہ کاکاپورہ کی ایک پولیس پارٹی نے دونوں رہائشی مکانات پر چھاپہ مارا اور بلال احمد ڈار کے رہائشی مکان سے 10.760 کلو گرام چرس پاوڈر برآمد کیا، اورارشاد احمد منٹو ولد غلام نبی منٹوکے رہائشی مکان سے 7.830 کلو گرام چرس پاوڈر بر آمد کیا گیا ۔ تینوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
اسی طرح ایک اور ایک کارروائی میں تھا نہ لیتر کی پولیس پارٹی نے پٹرول پمپ کے قریب ناکے کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔ دوران چیکنگ اس کے قبضے سے 200 گرام چرس جیسی مادہ برآمد کر لی۔ اس کی شناخت معراج الدین شاہ ولد غلام حسن شاہ ساکنہ چرار شریف بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے متعلقہ تھانوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.