سوپور جھڑپ : زخمی فوجی اہلکار اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ، آپریشن جاری
سوپور/20جنوری / ٹی آئی نیوز
سوپور کے زالورہ گجر پتی جنگلات میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹ کے مابین جاری تصادم آرائی کے دوران زخمی فوجی اہلکار اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔
حکا م نے بتایا کہ آپریشن کل رات اندھیرے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا ” سوموار کو روشنی کی کرن چھا جانے کے ساتھ ہی تازہ فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا۔ اس کے بعد ہونے والے تصادم میں ایک فوجی زخمی ہوا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا“۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی جوان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
Comments are closed.