منوج سنہا کی یوم تاسیس پر این ڈی آر ایف اہلکاروں کو مبارکباد
سری نگر، 19 جنوری
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے یوم قیام پر اس کے تمام اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف کے بہادر جوان اپنی شاندار کوششوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مصیبت کے وقت جان بچانے اور راحت فراہم کرنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔
بتادیں کہ این ڈی آر ایف 19 جنوری 2006 کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے نفاذ کے بعد معرض وجود میں آیا
۔لیفٹیننٹ گورنر نے ان کے یوم تاسیس کی مناسبت سے اتوار کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں این ڈی آر ایف کے یوم تاسیس پر تمام اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف کے بہادر جوان اپنی شاندار کوششوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مصیبت کے وقت جان بچانے اور راحت فراہم کرنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا:: میں ان اہلکاروں کی ہمت، عزم اور قوم کے تئین ان کی بے لوث خدمت کو سلام پیش کرتا ہوں”۔
Comments are closed.