گریزبانڈی پورہ روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت احتیاطی طور اگلے احکامات تک معطل

آئندہ کچھ دنوں کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر گریزبانڈی پورہ روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت کو اگلے احکامات تک معطل کر دیا گیا تھا۔

اس ضمن میں ضلع انتظامیہ نے مسافروں سے تاکید کی ہے کہ وہ فی الحال اس شاہراہ کے ذریعے سفر کرنے کا منصوبہ ترک کریں ۔ اس دوران عہدیدار نے کہا کہ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ روٹ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں جب تک کہ سڑک کی حالت کے بارے میں مزید احکامات جاری نہیں کیے جاتے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار آئندہ کچھ دنوں تک بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیںاور برفباری ہو سکتی ہے ۔

Comments are closed.