خواجہ عبدالرحمن بٹ عرف لالہ صاحب کی 11ویں برسی پرخراج ،مجلس فاتحہ خوانی بھی منعقد

سرینگر /16جنوری /

خواجہ عبدالرحمن بٹ عرف لالہ صاحب کی گیارہویں برسی کے سلسلے میں سرینگر میں مجلس فاتحہ خوانی کا انعقاد ہوا جس میں علمائے کرام ،صحافیوں اور معزز شخصیات نے شرکت کی ۔

کشمیر پریس سروس کے تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے ہمہ جہت شخصیت مرحوم خواجہ عبدالرحمان بٹ 16جنوری 2014کو اس دار فانی سے کوچ کرکے خالق حقیقی سے ملے ہیں ۔ان کی گیارہویں برسی پر سرینگر میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔اس دوران موت وحیات پر روشنی ڈالی اور مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیااور ان کی ہمہ جہت شخصیت اور درویشانہ صفات کو سراہا گیا اورکہا گیا کہ لالہ صاحب نے کتابوں واخبارات کی ترسیل اور تقسیم کاری سے شمالی کشمیر میں کتابوں کے مطالعہ اور اخبار بینی کے رجحان بڑھانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے ۔مجلس میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ لالہ صاحب کی مغفرت فرمائے اور جنت میں ان کے درجات بلندکرے ۔آمین ۔

ادھر مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سماجی ،سیاسی کارکنوں اور صحافیوں نے لالہ صاحب کو ان کی گیارہویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے فرزندان عبدالرشید بٹ ،آکاش امین ،راجہ محی الدین اورمجید الاسلام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا کرے

۔ادھر سیول سوسائٹی فورم اور پنشنرس یونائیٹڈفرنٹ کے زعماءبشمول محمدسلیمان بٹ ،میر فیاض اورمنظور احمد نے تعمیل ارشاد کے دفتر پر آکر لالہ صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا اورآکاش امین کے علاوہ مرحوم کے جملہ لواحقین بالخصوص راجہ محی الدین ،مجید الاسلام اور عبدالرشید کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا

Comments are closed.