ملک کی فوج عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی مظہر ہے/ وزیر اعظم مودی

نئی دلی/ 15جنوری

وزیر اعظم نریندر مودی نے آرمی ڈے کے موقع پر ہندوستانی فوج کے غیر متزلزل حوصلے کو سلام پیش کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی فوج عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی مظہر ہے۔

ایکس پر انہوں نے لکھا ”ہماری حکومت مسلح افواج اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ گزشتہ برسوں میں، ہم نے کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور جدید کاری پر توجہ مرکوز کی ہے۔ “

Comments are closed.