کرگل میں المناک سڑک حادثہ ، پانچ افراد لقمہ اجل ، دو دیگر زخمی
کرگل /14جنوری / ٹی آئی نیوز
کرگل خطہ میں شلکچے بائی پاس کے قریب ایک المناک سڑک حادثہ میں پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے
ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کرگل سے دراس جانے والی ایک اسکارپیو گاڑی شلکچے ٹریفک کنٹرول پوائنٹ (ٹی سی پی) کے قریب ایک ٹپر سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد حسن ولد محمد حسین سکنہ ستاکپہ ،لیاقت علی ولد اے کے رضا اور محمد ابراہیم ولد حاجی محمد ساکن بڈگام دیگر دو متاثرین، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ غیر مقامی تھے، ان کی شناخت ہونا باقی ہے۔
Comments are closed.