ہمرے پٹن میں گرینیڈ حملے کا معاملہ حل ، سرینڈر ملی ٹنٹ سمیت تین افراد گرفتار / پولیس
سرینگر /11جنوری / ٹی آئی نیوز
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمرے پٹن میں فوجی کیمپ پر ہونے والے گرینیڈ حملے کو حل کر لیا گیا ہے جس دوران ایک سرینڈر ملی ٹنٹ سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بارہمولہ، فیروز یحییٰ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 7 جنوری کو 163 ٹیریٹوریل آرمی کے ایم آئی روم کو نشانہ بناکر گرینیڈ داغا گیا تاہم اس میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد پولیس کی فوری کارروائی مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کا باعث بنی۔اے ایس پی نے انکشاف کیا کہ گرفتار افراد میں ایک ہتھیار ڈالنے والا ملی ٹنٹ ، سرینڈر ملی ٹنٹ کا بیٹا اور ایک تیسرا شخص شامل ہے جسے حملے کا ماسٹر مائنڈ بتایا گیا ہے۔ ماسٹر مائنڈ دو سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا اور منشیات کے ایک کیس میں بھی ملوث ہے۔
انہوں نے کہا ” متحدہ تحقیقات کے ذریعے، ہم نقطوں کو جوڑنے اور ذمہ داروں کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ ہماری متعدد ٹیموں کی کوششوں کی بدولت کیس 24 گھنٹوں کے اندر حل ہو گیا“۔ تاہم پولیس نے جاری تفتیش کے باعث ملزمان کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا ” اب ہم علاقے میں حملے اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے درمیان ممکنہ روابط کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
رہائی پانے والے ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں کی سرگرمی سے پولیس اور ان کے خاندانوں کے درمیان عدم اعتمادگی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان خاندانوں کو خبر دار کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کی کارورائیوں سے باز رہے ۔
Comments are closed.