وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ کشمیر ،وادی میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

سرینگر /11جنوری /

سرینگر سونہ مرگ شاہراہ پر واقع زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی 13جنوری کو کشمیر وارد ہو رہے ہیں ۔جس دوران وہ ٹنل کا افتتاح کرنے کے ساتھ عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے ۔ زیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر سونہ مرگ اور اس کے آس پاس کے علاقے کو کثیر سطحی حفاظتی اقدامات اٹھائیں گئے ہیں ۔

تزویراتی لحاظ سے اہم زیڈ مورہ ٹنل کے افتتاح کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کے متوقع دورے کیلئے سونمرگ میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔اس سلسلے میں اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی)جو وزیر اعظم کی حفاظت کا ذمہ دار ہے، سونمرگ پہنچ گیا ہے اور انتظامات کی نگرانی کر رہا ہے۔

سینئر پولیس حکام نے کہا کہ افتتاح کے مقام کو ابھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ٹنل کے افتتاح کے بعد وزیر اعظم سونمرگ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی پروفائل ایونٹ کی تیاریوں کیلئے سونمرگ اور اس کے آس پاس کے حفاظتی اقدامات کو تیز کر دیا گیا ہے۔

فوج، نیم فوجی دستوں اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیمیں علاقے میں گشت کر رہی ہیں جبکہ سرنگ کی طرف جانے والے اہم راستوں پر اضافی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

ادھر سرینگر کے بیشتر مقامات پر اضافی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں اور ساتھ ہی ناکوں پر چیکنگ بھی تیز کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.