کاکا پورہ میں جہلم سے ریت نکالنے کے دوران 21سالہ نوجوان لقمہ اجل
کا پورہ پلوامہ کے حاجی بل علاقے میں جمعرات کی صبح ایک نوجوان ریت نکالنے کے دوران لقمہ اجل بن گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق 21سالہ نوجوان جس کی شناخت راقب اسماعیل ڈار ساکنہ لیتہ پورہ پلوامہ صبح کے اقات ریت نکالنے کے کام میں مصروف تھا جس دوران ایک بھاری ریت کا بھرقم اچانک گر آیا جس کے نتیجے میں وہ اس کے نیچے دب گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اس مردہ قرار دیا ۔
پولیس نے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ صبح سویرے اس وقت پیش آیا جب ایک روایتی طور پر نوجوان ریت نکالنے کیلئے حاجی بل کاکا پور ہ پہنچ گیا جس دوران وہ اس حادثے کا شکار ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی شناخت راقب احمد ولد محمد اسماعیل ڈار کے طور پر ہوئی ہے جو حاجی بل کا رہائشی ہے اور اس وقت لیتہ پورہ پلوامہ میں مقیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔
ادھر جونہی نوجوان کی نعش آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی جبکہ اس کے والدین پر قیامت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے اور خواتین علاقے میں سینہ کوبی کرتے ہوئے دیکھی گئی ۔
Comments are closed.