شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں جنگجو مخالف آپریشن
سرینگر:گھاٹ اشٹنگو بانڈی پورہ میں جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز ، سیکورٹی فورسز نے آس پاس گاﺅں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ حاجن میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ۔
عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے گھاٹ اشٹنگو بانڈی پورہ کے گاﺅں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ 27آر اار ، سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی نے گاﺅں کو پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے اشٹنگو بانڈی پورہ اور اس کے ملحقہ نصف درجن گاﺅں کو سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے اس دوران سونگھنے والے کتوں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ گھاٹ اشٹنگو بانڈی پورہ میں کئی عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں جنہیں تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے کیلئے آس پاس گاﺅں کو بھی محاصرے میں لیا گیا ہے۔
ادھر سنیچر صبح سویرے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بونہ محلہ حاجن گاﺅں کو محاصرے میں لے کر جونہی تلاشی آپریشن شروع کیا اس دوران نوجوان برستی بارش میں سڑکوں پر نکل آئے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے گئے۔ نمائندے کے مطابق کئی گھنٹوں تک تلاشی کارروائی کے بعد سیکورٹی فوسز علاقہ سے بھاگ گئے۔
Comments are closed.