بانڈی پورہ میں فوجی گاڑی حادثے کی شکار ، دو اہلکار از جاں ، تین شدید طو رپر زخمی
سرینگر /04جنوری / ٹی آئی نیوز
شمالی ضلع بانڈی پورہ کے ایس کے پائین علاقے میں فوجی گاڑی حادثے کی شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار از جاں جبکہ تین شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ فوجی گاڑی بانڈی پور سرینگر روڈ پر ایس کے پائن کے قریب پھسل کر گہری کھائی میں جاگری
اس واقعے میں پانچ فوجی شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال بانڈی پورہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر دو کو مردہ قرار دے دیا گیا جنکہ تین شدید زخمی فوجیوں کو جدید علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ۔
Comments are closed.