درد پورہ لولاب میں دردناک حادثہ ،تین ازجان
سرےنگر۴۲،فروری کپوارہ کے مضا فاتی علاقے لشکوٹ درد پورہ مےں اس وقت قےامت صغریٰ بپاءہو ئی جب ےہاں نزدےکی پہاڑی سے اچانک مٹی کا تودا گر آےا جس کے نےچے 5افراد زندہ دب گئے جن مےں سے 3افراد کی نعشوں کو باہر نکالا گےا جبکہ 2افراد بدستور لاپتہ ہےں ۔اےس اےس پی کپوارہ نے حادثے کی تصدےق کرتے ہو ئے بتاےا کہ علاقے مےں بر فباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتےجے مےں اندادی کاروائےوں منےں مشکلات پےش آرہی ہےں۔
کشمےر نےوز سروس کے مطابق کپوارہ کے مضافاتی علاقے لشکوٹ در دپورہ مےں اس وقت غم و افسوس کی لہر دوڈ گئی جب درد پورہ کے رہائشی لشکوٹ جنگ مےں شکار کر نے کی غرض سے گئے تھے کہ اس دوران جنگل سے بھاری بر کھم مٹی کا تودا گر آےا جسکے نےچے5افراد زندہ دب گئے ۔عےنی شاہدےن کے مطابق اس دوران ےہ خبر نزدےکی علاقوں مےں پھےل گئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولےس کی مدد سے تودے کے نےچے سے 3افراد کی نعشوں کو نکالا جن کی شناخت محمد الطاف ولد حےدر علی ،غلام محمد لون ولد علی محمد ساکنہ ور نو لو لاب اور بشےر احمد گنائی ولد غلام رسول ساکنہ درد پورہ کے بطور کی گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ دےگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے امدادی کاروائےاں جاری ہےں جس مےں مقامی لوگ پولےس شامل ہے ۔اس دوران اےس اےس پی کپوارہ شمشےر احمد نے حادثے کی تصدےق کرتے ہو ئے بتاےا علاقے مےں پولےس کی اےک ٹےم روانہ ہو ئی ہے اور لاپتہ افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کاروائےاں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم علاقے مےں بر فباری اور بارشوں کے نتےجے مےں امدادی کاروائی مےں رکاوٹ پےش آرہی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ رات سے جاری بارشوں اور بر ف باری کے نتےجے مےں حکام نے رےاست کے بالائی علاقوں مےں تودے گر آنے کا انتباہ جاری کےا ہے اور لوگوں سے کہا گےا ہے کہ وہ ان پر خطر والے علاقوں مےں نکل و حمل کے دوران احتےاط برتے تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جائے ۔
Comments are closed.