کولگام میں دم گھٹ جانے سے جواں سالہ نوجوان لقمہ اجل ، والدہ زیر علاج
سرینگر /04جنوری
کولگام کے گوڈر علاقے میں دم گھٹ جانے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ والدہ اسپتال میں زیر علاج ہے ۔
ونوں ماں بیٹے جن کی شناخت دانش احمد خان اور فمیدہ اختر کو مقامی لوگوں نے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے جواں سالہ بیٹے کو مردہ قرار دیا جبکہ والدہ اسپتا ل میں زیر علاج ہے ۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں واقعہ پیش آیا ہے اور ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے رات کے دوران کمرے میں کوئلہ کی بخاری جلا کر رکھی تھی اور اس سے خراج ہونے والے دھواں سے وہ بے ہوش ہو گئے ۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
Comments are closed.