پلوامہ میں 60فیصدی سڑکوں سے بر ف ہٹایا گیا ، بجلی سپلائی کی مکمل بحالی کیلئے کام زوروں پر/ ڈی سی ڈاکٹر بشارت قیوم
پلوامہ /28دسمبر / ٹی آئی نیوز
بھاری برفباری کے بعد جنوبی ضلع پلوامہ میں تقریبا 60فیصدی سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا ہے کی بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ اسپتالوں اور ضروری تنصیبات کو ترجیح دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں اور 11KV فیڈر وں کی خرابیوں کو دور کیا گیا ہے۔
تعمیل ارشادکے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کہا کہ جمعہ سے ہی برفباری شروع ہوئی اور اس کے ساتھ ہی ضلع میں کلیئرنس مشینری کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام مقام پر کلیئرنس آپریشن رات بھر جاری رہا اور صبح تک تقریباً 60فیصدی سڑکیں صاف ہو چکی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں لوگوں کی راحت رسانی کیلئے ایم ای ڈی ، آر اینڈ بی اور پی ایم جی ایس وائی کے علاوہ تمام شہری بلدیاتی ادارے انتھک کام کر رہے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ضلع میں اسپتالوں اور دیگر ضروری تنصیبات کو ترجیح دی گئی ہے۔
بشارت قیوم نے مزید کہا کہ بجلی کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں 11KV فیڈر کی خرابیوں کو دور کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ایچ ای ٹیمیں میدان میں موجود ہیں تاکہ پانی کی فراہمی کے ٹینکروں کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے جہاں بھی ضرورت ہو سسٹم میں ڈال دیا گیا ہے اور واضح کیا کہ ضلع میں کافی خوراک کا سامان/ایل پی جی دستیاب ہے۔
Comments are closed.