گوائر کا طیارہ تکنیکی خرابی کے سبب لیہہ واپس لوٹ آیا
جموں:خطہ لداخ کے لیہہ ہوائی اڈے سے جموں کے لئے روانہ ہونے والا گو ائر کا ایک طیارہ ہفتہ کو چند منٹ تک فضا میں سفر کرنے کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوجانے کے سبب واپس لیہہ لوٹ آیا۔
گو ائر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کمپنی کا طیارہ جو ہفتہ کی صبح نو بجکر 20 منٹ پر لیہہ ہوائی اڈے سے جموں کے لئے روانہ ہوا، میں چند منٹ بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد طیارے کو احتیاطی طور پر واپس لایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں سوار مسافروں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔
مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ اس طیارے میں 112 مسافر اور طیارہ کے عملے کے اراکین سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طیارے کو جموں سے نئی دہلی کے لئے اڑان بھرنے تھی۔ لیہہ ائرپورٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گو ائر کے جس طیارہ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی، نے دوپہر ساڑھے بارہ بجے محفوظ طریقے سے لینڈنگ کی ۔ انہوں نے بتایا کہ انجینئروں کی ایک ٹیم مذکورہ طیارہ کا معائنہ کررہے ہیں۔ یو اےن آئی
Comments are closed.