جموں یونیورسٹی کے باوقار A++ گریڈ حاصل کرنے پر منوج سنہا کی مبارکباد
جموں، 21 دسمبر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں یونیورسٹی کے این اے اے سی کے سات نکاتی پیمانے پر 3.72 کے سی جی ای اے کے ساتھ باوقار A++ گریڈ حاصل کرنے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، عملے اور طلبا کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘جموں یونیورسٹی کا اصلاحات پر مبنی مستقبل کا وژن تعلیمی فضیلت، اہداف پر مبنی تحقیق، اختراعی صلاحیت اور طلبہ کو روشن خیال شہری بنانے کے لیے ان کی جامع ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جموں یونیورسٹی نے این اے اے سی کے سات نکاتی پیمانے پر 3.72 کے سی جی ای اے کے ساتھ باوقار A++ گریڈ حاصل کیا ہے’۔
ان کا کہنا ہے: ‘میں اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر، فیکلٹی، سٹاف، سکالرز اور طلباء کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنہوں نے جموں و کشمیر کا سر فخر سے بلند کیا ہے’۔
منوج سنہا نے کہا: ‘جموں یونیورسٹی کا اصلاحات پر مبنی مستقبل کا وژن تعلیمی فضیلت، اہداف پر مبنی تحقیق، اختراعی صلاحیت اور طلبہ کو روشن خیال شہری بنانے کے لیے ان کی جامع ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے’۔
انہوں نے یونیورسٹی کے مشن میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments are closed.