سمبل بانڈی پورہ میں ٹریکٹر الٹ جانے کے بعد ڈرائیور لقمہ اجل
سرینگر /20دسمبر /
بانڈی پورہ ضلع کے نوگام سمبل میں جمعہ کی دوپہر بند سڑک سے ٹریکٹر کے نیچے گرنے سے ایک ڈرائیور کی موت ہو گئی۔عین شاہدین کے مطابق نوگام سمبل میں ایک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ٹریکٹر بند سڑک سے الٹ گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریکٹر ڈرائیور کی شناخت محمد یوسف ملہ ولد محمد اسحاق، ساکن نوگام سنبل کے طور پر ہوئی، وہ شدید زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اسے سی ایچ سی سمبل منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔
Comments are closed.