ایڈیٹر راجا محی الدین کی طبیعت میں بہتری

کامیاب جراحی کے بعد نگہداشت روم منتقل،اسپتال میں عیادت کرنے والوں کا تانتا

سرینگر/19دسمبر/ کے پی ایس /

میکس آرتھو سپرسپیشلٹی اسپتال (دوارکا) میں جراحی کے عمل سے گذرنے کے بعد اب اداررہ کشمیر پریس سروس کے مدیر راجا محی الدین کو مزید آرام اور ریکوری کیلئے علیحدہ کمرے میں رکھا گیا ہے اور اب وہ کافی راحت محسوس کررہے ہیں ۔اس دوران اسپتال انتظامیہ کی بہترین خدمات کے باعث ان سے سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ شخصیات سمیت دوست و احباب عیادت کیلئے آرہے ہیں ۔

میکس آرتھو سپر سپیشلٹی اسپتال دوارکا میں ڈاکٹر دیپک رینہ جو کشمیری الاصل ہیں ،نے ایڈیٹر راجا محی الدین کا از خود جراحی عمل کی نگرانی کی اور ان کی ماہر ٹیم کی کوششوں کی بدولت یہ جراحی کامیابی سے ہمکنار ہوا۔میکس آرتھو دوارکا میں بہترین اور جدید طبی سہولیات اور منتظمین کی مریضوں کے تئیں حسن سلوک سے متاثر راجا محی الدین نے ڈاکٹر دیپک رینہ او ر ان کی ٹیم سمیت پورے اسپتال منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ اب انہیں علیحدہ روم فراہم کیا گیا ہے تاکہ مزید آرام ملے اور طبی طور نگرانی بھی رہے ۔اس دوران مختلف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات نے میکس اسپتال آکر ان کی عیادت کی جن میں راشٹریہ لوک دل کے انچارج جموں وکشمیر ونے پردھان قابل ذکر ہیں ۔

آر ایل ڈی نے میکس اسپتال انتطامیہ خصوصا ڈاکٹر دیپک رینہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

Comments are closed.