منوج سنہا کی معروف ادیب ڈاکٹر سوہن کول کو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد
سری نگر، 19 دسمبر
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے معروف ادیب ڈاکٹر سوہن لال کول کو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے سر فراز ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘کول جی کا غیر معمولی کام اور ان کی ذہانت نوجوان مصنفین کو ہمیشہ متاثر کرتا رہے گا’۔
ڈاکٹر سوہن لال کول جن کا تعلق وسطی ضلع بڈگام کے پارنیوہ علاقے سے ہے، کو کشمیری زبان و ادب کے تئیں گراں بہا خدمات پر سال 2024 کے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔
وہ مشہور ڈرامہ نویس اور افسانہ نگار ہیں اور اردو اور کشمیری زبانوں میں ان دونوں اصناف سخن میں طبع آزمائی کرتے ہیں۔
منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ میں شری سوہن کول جی کو کشمیری زبان اور ادب میں ان کی مثالی شراکت کے لیے باوقار ساہتیہ اکادمی ایوارڈ-2024 جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: ‘ آپ کا غیر معمولی کام اور ان کی ذہانت نوجوان مصنفین کو ہمیشہ متاثر کرتا رہے گا نیز میں آپ کے مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔
قابل ذکر ہے کہ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ ایک ادبی اعزاز ہے جس سے ساہتیہ اکیڈمی ہر سال گراں قدر ادبی کام خدمات انجام دینے والوں کو سر فراز کرتی ہے۔ہندوستان کے آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل 22 ہندوستانی زبانوں کے علاوہ، یہ ایوارڈ راجستھانی اور انگریزی زبان سمیت کُل 24 زبانوں میں دیا جاتا ہے۔
ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سب سے پہلے سال 1955 میں دیا گیا تھا۔
Comments are closed.