سوپور میں دو نقب زن گرفتار ، چوری شدہ نقدی سمیت مسروقہ مال برآمد

سرینگر /18دسمبر /

سوپور میں پولیس نے چوری کی ایک واردات کو حل کرتے ہوئے جرائم میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کیا ہے

پولیس سٹیشن پانزلہ کو برانڈوب رفیع آباد کے رہائشی عاشق حسین شاہ کی جانب سے شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ 9-10 دسمبر 2024 کی درمیانی شب کچھ نامعلوم چور اس کے گھر میں داخل ہوئے اور زیورات اور نقدی سمیت گھریلو سامان چوری کر گئے۔ اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 53/2024قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پانزلہ میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفتیش کے دوران کچھ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا گیا۔ تفتیشی ٹیم نے سخت کوششوں کے ساتھ اور تمام دستیاب ذرائع استعمال کرتے ہوئے 02 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا جنہوں نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ان کی شناخت ذاکر حسین شاہ ولد خادم شاہ اور منظور احمد شاہ ولد منور احمد شاہ، ساکنان برانڈوب رفیع آباد کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے۔

دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے انکشاف پر ان کے قبضے سے 01 سونے کی انگوٹھی، 01 جوڑی سونے کی بالیاں، ایک سنہری ناک پن اور 20,000 روپے کی نقد رقم سمیت مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔

Comments are closed.