کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے یکم جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
سرینگر /18دسمبر / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر میں سردیوں میں اضافہ کے ساتھ ہی کشمیر یونیورسٹی نے بھی سرمائی تعطیلا ت کا اعلان کیا ہے ۔
یونیورسٹی کے جوائنٹ رجسٹرار نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا”یونیورسٹی کے تدریسی شعبے اور اس کے سیٹلائٹ کیمپس یکم جنوری سے 23فروری2025تک موسم سرما کی تعطیلات کیلئے بند رہے گی ۔تاہم، محکمانہ دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے اور سیٹلائٹ کیمپسز اور مراکز کے شعبہ کے سربراہان، ڈائریکٹرس اور کارڈنیٹرس اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امتحانات اگر کوئی ہیں، اور دیگر سرگرمیاں شیڈول کے مطابق منعقد کی جائیں“۔
اس میں یہ بھی کہا گیا”کلاسیں بشمول آف لائن یا آن لائن موڈ کا انعقاد محکموں کے ذریعہ کیا جائے گا تاکہ باقی نصاب، اگر کوئی ہو تو، موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مکمل کیا جائے“۔
Comments are closed.