ویڈیو۔پٹواریوں کی چار روزہ احتجاجی ہڑتال جاری
۔حکومتی دعوے سراب ،پٹواریوں کا الزام
۔پٹواریوں کی ہڑتال سے عام لوگ مشکلات سے دوچار
سرینگر :رےاست کے دونوں صوبوں جموں اور کشمیر کے ساتھ ساتھ خطہ لداخ کے تمام اضلاع میں آل جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن کی کال پر پٹواریوں نے اپنے مطالبات کو لیکر بدھ سے چار روزہ علامتی ہڑتال شروع کی ہے ،جو جمعہ کو مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہی ۔پٹواریوں کی انجمن کے عہدیداراں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اُنکے جائز مطالبات کو تسلیم کیا ہے ،لیکن زمینی سطح پر ابھی تک اس حوالے سے حکومت نے کوئی عمل نہیں کیا ۔
اپنے مطالبات کے حوالے سے پٹواریوں کا کہنا ہے کہ نئے پٹواریوں کی گریڈ تفاوت، پٹواریوں اور گرداوروں کی دیرینہ پروموشن، نئے پٹوار حلقوں اور گرداور سرکلوں کا قیام، پٹوار خانوں کی تعمیر، نجی عمارتوں میں قائم پٹوار خانوں کیلئے کرایہ کی منظوری، نائب تحصیلداری کی براہ راست بھرتی پر پابندی، پٹواریوں اور گرداوروں کے مشاہرے میں اضافہ، اور شہر جموں اور سری نگر میں پٹوار ایسوسی ایشن کیلئے کنوینشن سنٹروں کا قیام عمل میں لایا جائے۔
جہاں پٹوار ایسوسی ایشن اپنے دیرینہ مطالبات کو لیکر ہڑتال پر ہے، وہیں عام لوگ اِس ہڑتال سے بری طرح متا ثر ہورہے ہیں۔
عام لوگوں کا کہنا ہے کہ پٹواری سرکاری مشینری کا ایک اہم پرجز ہے اور سرکار کو پٹواریوں کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا چاہئے، تاکہ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Comments are closed.