سرینگر /06دسمبر / ٹی آئی نیوز
تفصیلات کے مطابق مٹن اننت ناگ میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار بے ہوش ہو کر گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کے دوران ایک سی آر پی ایف اہلکار جو مٹن میں تعینات تھا اچانک بے ہوش ہوکر گر گیا جس کے بعد اس کو علاج کیلئے پی ایچ سی مٹن لے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت کانسٹیبل آزاد احمد نجار ولد گل محمد نجار ساکنہ شیخ پورہ اترسو کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
Comments are closed.