کپواڑہ میں آگ کی واردات میں 55 بھیڑ بکریاں ہلاک
سری نگر::شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لولاب میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 55 بھیڑ بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئی ہیں۔ آگ کی یہ واردات گذشتہ رات لولاب کے کھرہامہ نامی گاو¿ں میں پیش آیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کھرہامہ میں گذشتہ رات ایک گاوں خانہ سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں اس میں موجود 55 بھیڑ بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں گاو¿ خانہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاکستر ہونے والا گاوں خانہ عبدالحمید نامی شخص کا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم متعلقہ پولیس تھانے نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ یو اےن آئی
Comments are closed.