کٹرا روپ وے پروجیکٹ پر احتجاج کے بعد دو مزدور لیڈر گرفتار
جموں /27نومبر / ٹی آئی نیوز
جموں کے کٹرا میں مزدور یونین کے دو لیڈروں کو قصبے سے ویشنو دیوی تک مجوزہ روپ وے لائن پر احتجاج کرنے کے بعد تاجروں اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
دونوں لیڈران کی شناخت بپندر سنگھ اور سوہن چند کے طور پر کی۔ذرائع نے بتایا کہ ان لیڈروں نے ایک نئے روپ وے کی تنصیب کے خلاف کٹرا میں چار روزہ احتجاج کی قیادت کی جبکہ پتھراو¿ کے واقعات اور ام و قانون کے مسئلے کی بھی رپورٹ ہوئی تھی۔
حکام نے بتایا کہ پولیس نے بہت سے مظاہرین کے خلاف پتھراو¿ اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کرنے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کیا ہے جس میں علاقے کے ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.