Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
سرینگر /28مئی/سی این آئی سرزمین پاکستان سے بھارت کے نام سخت پیٖغام دیتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ہندوستان نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا یا کوئی شرارت کرنے کی کوشش کی تو پاکستان اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی روزنامہ ایکسپریس سے گفتگو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا میری ٹیم کیلئے اعزاز ہے کہ ہم نے پاکستان کو 7 ویں ایٹمی قوت بنایا، اس کا اجر اللہ تعالیٰ کی ذات دے گی کسی حکمراں کے بس کی بات نہیں، ہم نے اس ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، اس وقت حکومت کو وفاقی سطح پر ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا کہا تھا لیکن حکمرانوں کی ترجیحات میٹرو اور موٹروے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری دن بدن بڑھ رہی ہے، ملک کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے تعلیم کے میدان کو آباد کرنا ہو گا۔انہوں نے بھارت کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھارت نے دیکھنے کی کوشش کی تو پاکستان اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا۔
Comments are closed.