سنندا معاملہ : سوامی کی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس
نئی دہلی،:: (یو این آئی) سپریم کورٹ نے سنندا پشکر معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی کی عرضی پر آج دہلی پولیس سے جواب طلب کیا۔
مسٹر سوامی نے سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنند ا پشکر موت معاملہ کی عدالت کی نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کی درخواست کی ہے۔
عدالت عظمی نے مسٹر سوامی دلیل سننے کے بعد دہلی پولیس نوٹس جاری کرکے جواب داخل کرنے کے لئے کہا۔
بی جے پی لیڈر دہلی ہائی کورٹ کے
حکم کے خلاف گزشتہ مہینہ سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ ہائی کورٹ نے عدالت کی نگرانی میں سنندا پشکر موت کی ایس آئی ٹی سے تفتیش کرانے کی ان کی درخواست خارج کردی تھی۔
جج ارون کمار مشرا اورجج امیتاو رائے پر مشتمل بنچ نے مسٹر سوامی سے کہاکہ آئندہ تاریخ کو عرضی گزار اپنی عرضی قبول کرنے کے سوال پر اسے مطمئن کریں گے۔
عدالت نے بی جے پی لیڈر سے اگلی تاریخ کو یہ بھی بتانے کے لئے کہا ہے کہ کیا مسٹر سوامی اس معاملہ میں عرضی دائر کرنے کے اہل ہیں۔
اب اس معاملہ کی سماعت تین ہفتہ بعد ہوگی۔ راجدھانی کے لیلا ہوٹل میں سنندا پشکر کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی تھی۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 1230
Read more at http://www.uniurdu.com/sc-sunanda-pushkar/national/news/1147789.html#t8TeRwQcKrHvIlh3.99
Comments are closed.