ریاسی میں لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ سے دو افراد زخمی

جموں24نومبر

جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع میں پتھر گر آنے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ریاسی میں کام کے دوران پتھر کھسکنے کی وجہ سے دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انگریز سنگھ نامی مزدور کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق دو زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔

Comments are closed.