حکومت رعناواری آگ متاثرین کو فوری ریلیف اور طویل مدتی امداد فراہم کرنے کیلئے پرعزم / آغا روح اللہ

سرینگر/ 22نومبر / ٹی آئی نیوز

نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے سرینگر آغا سید روح اللہ مہدی نے پارٹی ترجمانِ اعلیٰ و ممبر اسمبلی زیڈی بل تنویر صادق اور ممبر اسمبلی گلمرگ فاروق احمد شاہ کے ہمراہ گوری پورہ رعناواری کا دورہ کرکے حالیہ ہولناک آگ کی واردات سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران رہنماو¿ں نے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا اور انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے لواحقین سے ہونے والے نقصانات پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر آغا روح اللہ نے کہا کہ حکومت متاثرین کو فوری ریلیف اور طویل مدتی امداد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان خاندانوں کی کی زندگیاں دوبارہ بہتر بنانے میں مدد کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔مقامی ایم ایل اے تنویر صادق واقعہ پیش آنے سے مسلسل متاثرین کی مدد و اعانت کیلئے سرگرم ہیں اور آتشزدگان کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ موصوف نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بے گھر خاندانوں کو عارضی رہائش اور ضروری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ تنویر صادق نے زور دے کر کہاکہ ہماری ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی خاندان نظرانداز یا لاوارث محسوس نہ کرے۔

یا درہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ہدایت پر جموں کابینہ وزیر اور وزیر اعلیٰ کے مشیر متاثرین سے ملے اور موقعے پر ہی امداد کا اعلان کیا۔

Comments are closed.