مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا، برطانیہ، چین، ترکی اور انڈونیشیا کے دفاعی اتاشیوں نے کنٹرول لائن کے راولا کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول کے راولا کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا، جن ممالک کے اتاشیوں نے ایل او سی کا دورہ کیا ان میں امریکا، برطانیہ، چین، فرانس، ترکی اور انڈونیشیا شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حکام نے دفاعی اتاشیوں کو بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ بھارتی فوج  شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔ دفاعی اتاشیوں نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بات چیت کی اور پاک فوج کی جانب سے ایل او سی پر رہائش پزیر آبادی کی مدد کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کی۔

 

Comments are closed.