سنجوان آرمی اسٹیشن پر مسلح حملے کی تحقیقات ’این آئی اے‘ کرے گی

سرینگر:: رواں مہینے کے دوسرے ہفتے میں جموں شہر کے مضافاتی علاقہ میں واقع سنجوان آرمی اسٹیشن پر ہوئے مسلح حملے کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کرے گی ۔یاد رہے کہ10فروری کو سنجوان آرمی اسٹیشن پر ہوئے فدائین حملے میں چھ فوجی اہلکار ،چار جنگجو اور ایک شہری ازجان جبکہ 11دیگر افراد جن میں پانچ خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے ،زخمی ہوئے۔

سنجوان آرمی اسٹیشن پر ہوئے مسلح حملے کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے باضابط طور پر ایک کیس بھی درج کیا ہے۔این آئی اے کے آئی جی آلوک متل نے کہا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ کی تعمیل پر 21فروری این آئی اے نے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 18/2018بتاریخ10فروری2018پولیس اسٹیشن چنانی ہمت جموں (جموں وکشمیر) میں درج کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ زیر دفعات 120B،121،302اور3.7رنبیر پینل کوڈ 7/27آرمز ایکٹ کے علاوہ غیر قانونی سر گرمیوں سے متعلق1967ایکٹ کی زیر دفعات 16اور18کے تحت درج کیا گیا جبکہ 22فروری2018کو این آئی اے نے اس سلسلے میں زیر نمبرRC-09/2018/NIA/DLIایک کیس درج کیا ہے ۔

Comments are closed.