اسمبلی انتخابات حکومت سازی یا وزارت حاصل کرنے کے واسطے نہیں بلکہ ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے لڑا / طارق قرہ
سرینگر /22اکتوبر /
حکومت سازی کیلئے نہیں جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے اسمبلی الیکشن میں شرکت کی ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور ممبر اسمبلی سنیٹرل شالہ ٹینگ سرینگر طارق حمید قرہ نے کہا کہ حکومت ہند سے ہمارا زور دار مطالبہ ہے کہ جنتی جلدی ہو سکے جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال اسی پوزیشن میں کیا جائے جو اگست 2019سے پہلے تھی ۔
اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموںکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا کہ ہم نے اسمبلی انتخابات حکومت سازی یا وزارت حاصل کرنے کے واسطے نہیںلڑا بلکہ ہم نے جموں کشمیر کے حقوق جن کو سلب کیا گیا جس میں خاص طور پر ریاستی درجہ کی بحالی ہے کیلئے الیکشن میں حصہ لیا ۔
قرہ نے کہا جو حقوق سلب کئے گئے ہیں ان کو واپس لانے کیلئے ہم نے الیکشن لڑا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سازی کیخلاف نہیں ہے بلکہ ان کے تعاون میں برابر ہے ۔ قرہ نے کہا کہ ہم حکومت ہند کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ وہ بار بار کہتے تھے کہ امن قائم ہوگا ، الیکشن ہونگے تب ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا اب وہ وقت آگیا ہے اور کس چیز کی سز ا اب دی جاتی ہے ۔ قرہ نے کہا کہ حکومت ہند سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کریں اور اس صورت میں بحال کیا جائے اسی شکل میں جس میں پہلے تھا اور اس میں کوئی ترمیم نہیںہونی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سننے میں آیا ہے کہ مرکزی سرکار اگر جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرتی ہے تو اس میں کچھ ترمیم ہوگی جو ہمیں تسلیم نہیں ہے ۔ قرہ نے کہا کہ ہم جموں کشمیر سرکار کے ساتھ برابر ہے اور ان کا مکمل تعاون کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگوں کے ساتھ جو وعدے کئے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے ۔
Comments are closed.