وزیراعلیٰ نے یاد گاری دِن کے موقعہ پر زیون میموریل میں پولیس شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا
سری نگر/21 اکتوبر
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج یہاں زیون میموریل میں پولیس یادگاری دِن کے موقعہ پر ایک پُر وقار تقریب کے دوران پولیس شہدا¿ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیراعلیٰ نے اَپنی وزراءکونسل کے ارکان جاوید احمد رانا اور جاوید احمد ڈار کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی کے ہمراہ بہادر پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے اِجتماع کی قیادت کی۔
حال ہی میں منتخب ہونے والے اراکین قانون ساز اسمبلی میں فاروق احمد شاہ، شیخ احسن، مشتاق گورو اور رفیق احمد نائیک نے بھی خراجِ عقیدت کی تقریب میں شرکت کی اور شہدا¿ کی جرا¿ت اور لگن کے اعتراف میں یادگار پر گل دائرے چڑھائے ۔
وزیراعلیٰ کے علاوہ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں و کشمیر نلن پربھات ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا اور پرنسپل سیکرٹری داخلہ سمیت کئی سینئر عہدیدار ان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے خراجِ عقیدت کی تقریب کے بعد خون کے عطیہ کیمپ کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے خون کا عطیہ دینے والے اَفراد کی سراہنا کرتے ہوئے کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں اَپنا کردار اَدا کرنے میں ان کی بے لوثی کے جذبے کو سراہا۔
Comments are closed.