شوپیان میں غیر ریاستی مزدور کی نعش پُر اسرار طور پر بر آمد

شوپیان /18اکتوبر / ٹی آئی نیوز

جنوبی ضلع شوپیاں کے وانڈینہ مہلورہ علاقے میں ایک غیر ریاستی مزدو کی نعش پُر اسر ار طور پر بر آمد کر لی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق علاقے میں جمعہ کی صبح کچھ راہگیروں نے سڑک کے کنارے پر ایک نعش کو پر اسر ار طور پر دیکھا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔

پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیا اور لازمی کارورائی کیلئے نعش اسپتال پہنچائی گئی ۔

مہلوک شہری کی شناخت اشوک چوہان ولد کلدیپ چوہان ساکنہ بہار کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Comments are closed.