کشمیر میں 24 اکتوبر سے25 اکتوبر کی سہہ پہر تک برف وباراں کا امکان
سری نگر، 18 اکتوبر
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 24 اکتوبر سے25 اکتوبر کی سہہ پہر تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمے نے اپنی ایک ایڈوائزری میں کسانوں نے فصل کٹائی جاری رکھنے اور کاٹی ہوئی فصلوں کا محفوظ ذخیرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ سیاحوں اور ٹریکرز سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 اور25 اکتوبر کو موسمی صورتحال کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 22 اکتوبر تک موسم میں کسی خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں 23 سے25 اکتوبر کو موسم کروٹ بدل سکتا ہے اور اس دوران 24 اکتوبر سے25 اکتوبر کی سہہ پہر تک بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 25 اکتوبر کی سہہ پہر سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فصل کٹائی جاری رکھیں، کاٹی ہوئی فصلوں کا محفوظ ذخیرہ کریں اور دیگر متعلقہ امور انجام دیں۔ایڈوائزری میں سیاحوں اور ٹریکرز سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 اور25 اکتوبر کو موسمی صورتحال کے مطابق منصوبہ بندی کریں۔
Comments are closed.