جموں وکشمیر: منوج سنہا کی ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری
جموں، 11 اکتوبر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز ضلع ریاسی کے ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری دی اور وہاں پوجا کی۔انہوں نے اس موقع پر جموں وکشمیر کی خوشحالی اور لوگوں کی فلاح و بہبودی کے لئے دعا کی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’درگا پوجا کے مقدس موقع پر شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری دی اور وہاں جموں وکشمیر کی خوشحالی اور لوگوں کی فلاح و بہبودی کے لئے دعا کی‘۔
Comments are closed.