چیف الیکٹورل افسر پی کے پولے منوج سنہا سے ملاقی، اسمبلی کے نو منتخب اراکین کی فہرست پیش کی

سری نگر،10 اکتوبر

جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر پی کے پولے نے جمعرات کے روز راج بھون میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی اور اس دوران انہیں اسمبلی کے نو منتخب اراکین کی فہرست پیش کی۔

ان کے ہمراہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پرنسپل سیکریٹری پرمود کمار شرما، سپیشل سیکرٹری منظور احمد بٹ اور جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل دفتر میں جوائنٹ سی ای او انیل سلگوترا تھے۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی ایک کاپی، عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 (43 آف 1951) کی دفعہ 73 کے تحت، جس میں انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والے اراکین کے نام شامل ہیں، پیش کی گئی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے چیف الیکٹورل افیسر جموں و کشمیر پی کے پولے کو انتخابی عمل کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے پرامن، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے انتخابی افسران، جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی کوششوں کی بھی سراہنا کی

Comments are closed.