سرینگر میں نیشنل کانفرنس کی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ منعقد ،عمر عبد اللہ چیرمین منتخب
سرینگر /10اکتوبر / ٹی آئی نیوز
جموں کشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں تیزی کے بیچ نیشنل کانفرنس کی جانب سے لیجسلیچر پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عمر عبد اللہ کو لیجسلیچر پارٹی کا چیرمین منتخب کیاگیا ۔ اسی دوران میٹنگ کے بعد ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ عمر عبداللہ جموں و کشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
سرینگر میں نیشنل کانفرنس کی لیجسلیچر میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کے اختتام کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں عمر عبداللہ کو چیئرمین منتخب کیا گیا
جس کا مطلب ہے کہ عمر پارٹی کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ عمر عبد اللہ اب کانگریس سے حمایت کا خط حاصل کریں گے اور بورڈ میں 49 قانون سازوں کے ساتھ حکومت سازی کا دعویٰ کرنے کے لیے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کریں گے۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا ”لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میںعمر کو چیئرمین کے طور پر منتخب کیا گیا ہے“۔
ادھر این سی ذرائع نے کہا کہ عمر کو ایل پی چیئرمین کے طور پر منتخب کرنے کا مطلب ہے کہ عمر عبد اللہ نیشنل کانفرنس کے وزیر اعلیٰ امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”عمر اب کانگریس سے حمایت کا خط حاصل کریں گے اور بورڈ میں موجود تمام 49 قانون سازوں کے ساتھ حکومت سازی کا دعویٰ کرنے کیلئے ایک یا دو دن میں ایل جی سے ملاقات کریں گے“۔
Comments are closed.